یکہ توت میں بھائی نے بہن کا گھر اجاڑ دیا

یکہ توت میں بھائی نے بہن کا گھر اجاڑ دیا

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)یکہ توت کے علاقہ دیر کالونی میں 6 ماہ قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی رچانے والی خاتون کے بھائی نے ماموں زاد کیساتھ مل کر اپنے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان کی فائرنگ سے ان کی بہن بھی شدید زخمی ہوگئی ،مسماۃ عائشہ دختر ظفر زوجہ شہزاد علی نے پولیس کو رپورٹ در ج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے چھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شہزاد علی کیساتھ پسند کی شادی کرلی تھی جس کے بعد وہ دیر کالونی غفور آباد میں مکان میں رہائش پذیر تھے گزشتہ روز وہ اپنے شوہر کے ہمراہ گھر میں موجود تھی اس دوران اس کا بھائی عابد ولد ظفر اورماموں زاد بھائی اویس ساکنان باڑہ وہاں آگئے اورانہوں نے مشتعل ہوتے ہوئے ہم دونوں پر فائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سے مدعیہ عائشہ اوراس کا شوہرشہزاد علی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان ا رتکاب جرم کے بعد فرارہوگئے مجروحین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہزاد علی جان بحق ہوگیا پولیس نے مجروحہ کی رپورٹ پر اس کے بھائی اوررشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر