اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والا ساتھی سمیت گرفتار ،گاڑی برآمد

اسلحہ کی نوک پر گاڑی چھیننے والا ساتھی سمیت گرفتار ،گاڑی برآمد

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان) پبی پولیس نے اسلحہ کے نوک پر گاڑی چھینے والا ملز م سا تھی سمیت گرفتار ملزم سے گاڑی بر آمد کی خو اتین کے پر س سے رقم چوری کر نے والی نو سرباز خا تون گرفتار ملز مہ سے لو ٹی ہو ئی ایک لاکھ روپے بر آمد اور منشیات فروش سے دو کلو گرام چرس بھی پبی پو لیس نے بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا تفصیلات کے مطابق پو لیس تھا نہ پبی کے ایس ایچ او مقد م خان نے تھا نہ پبی میں صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ سر فراز ولد نوداد سا کن اٹک حا جی شاہ نے تھا نہ پبی میں رپورٹ کرا تے ہو ئے کہا کہ21 جو لا ئی 2018 کو میں اپنے کیری سوزو کی ڈ بہ نمبر 6937 LED بغرض سواریاں لینے حا جی شاہ سٹاپ پر کھڑا تھا کہ ایک شخص نے مجھے 3 ہزار روپے پر پشاور ایئر پورٹ کے لئے بک کیا جب پشتونگڑھی پبی کے قریب پہنچا تو اس شخص نے نے مجھ پر پستول تھان کر مجھ سے زبردستی کیری ڈبہ اور نقدی لیکر فرار ہو گیا اس واقعے کا ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ خان نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی لقمان خان کی قیادت میں ایک تفتیشی ٹیم بنا ئی جس میں میں بھی شامل تھا اور ملزمان کی گرفتاری اور گاڑی کی برآمد ھی کا ٹاسک دیا تفتیشی ٹیم نے انتھک محنت اور کوشش کی بد ولت ملزم ارسلان جا وید ولد جا وید اختر سا کن نو شہرہ کینٹ اور اس کا سہو لت کار ہدا یت اللہ ولد اکرم سا کن چارسدہ تک رسا ئی حا صل کر تے ہو ئے ملز مان کو حراست میں لیکر ملز مان کی نشا ند ہی پر چھینی گئی کیری ڈ بہ اور واردات میں استعمال ہو نی والی پستول بر آمد کی دوسری کاروا ئی میں نو سر باز خا تون جو خوا تین کے پر سوں سے رقم چوری کر تی تھی ملز مہ مسماۃ مہناز عرف نا ہید زسا کن چنگڑ آباد جہا نگیرہ کو گرفتار کر کے ملز مہ سے چھینی گئی ایک لاکھ روپے بھی بر آمد کی ایسی طرح تیسری کاروا ئی کے دوران منشیات فروش ثاقب ساکن شا بڑہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو گرام چرس بر آمد کی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...