بخشالی میں طوفانی بارش ،کھڑی فصلوں کو نقصان

بخشالی میں طوفانی بارش ،کھڑی فصلوں کو نقصان

  



بخشالی (نمائندہ پاکستان)بخشالی اور ملحقہ علاقہ جات کی حالیہ طوفانی بارشوں سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کسانوں کی لاکھوں مالیت کی فصلیں ضائع علاقہ کو آفت ذدہ قرار دے کر کسانوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے تفصیلات کے مطابق بخشالی کے ملحقہ علاقہ جات چمڈھیری، گل ڈھیری ، پنڈھیری ، اسڑ بانڈہ،گلی باغ اور دیگر دیہاتوں کی کھڑی فصلیں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں سے زیر آب آکر ضائع ہو گئی ہیں ان فصلوں میں مکئی گنا سبزیاں شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ نرسریوں میں بھی پانی کی ذیادہ مقدا رمیں جمع ہونے سے لاکھوں پودے ضائع ہو چکے ہیں چونکہ یہ ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے عوام کا ذریعہ معاش زمینداری اور نرسریوں کے کاروبار پر ہے اور ان طوفانی بارشوں نے ان کی تیار فصلیں ضائع کر دی ہیں اور یہاں کے کسانوں اور نرسری مالکان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لہٰذا یہاں کے عوام اور فلاحی تنظیموں کا متعلقہ اداروں ، ڈی سی مردان، ناظم اعلٰی مردان سے مطالبہ ہے کہ اس علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر یہاں کے کسانوں اور نرسری مالکان کو آبیانے اور دوسرے زرعی ٹیکس معاف کرائے جائیں اور متاثرہ کسانوں کو فوری معاوضے فراہم کئے جائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...