فقیر آباد میں دوست نے دوست کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا

فقیر آباد میں دوست نے دوست کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)فقیر آباد کے علاقہ میں ملزم نے اپنے دوست کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگاتے ہوئے قسطوں پر لی ہوئی گاڑی کی رقم اد ا کرنے کی بجائے موٹر کار ہتھیا لی پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف خرد برد کا مقدمہ درج کرلیا ہے، محمد اصغر ولد علی اصغر نے فقیر آباد تھانہ میں رپورٹ درج کر اتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس نے بنک پر قسطوں پر موٹر کار نمبر AEB-398 لیکر اپنے ایک دوست طلحہ بٹ ولد مظہر صادق کو دیدی تھی مگر اب نہ تو وہ بنک کی قسطیں ادا کررہا ہے اورنہ ہی اسے گاڑی واپس کررہاہے بلکہ اس کے دوست نے اسے لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگاتے ہوئے اس کی گاڑی خردبرد کرلی ہے پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔