روایتی سیاسی نظام ختم کرنے کا وقت آ گیا ،عبدالعلیم خان

روایتی سیاسی نظام ختم کرنے کا وقت آ گیا ،عبدالعلیم خان

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ روائتی سیاسی نظام کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے مرکز اور صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومتیں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی اور لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر کام کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ کپتان کی قیادت میں ملک میں معاشی انقلاب لانے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے اور عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری اور بد امنی کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کیلئے دن رات ایک کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور ایک عرصہ سے مسائل کے انبار تلے دبے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے اور ایسی دیرپا پالیسیاں تشکیل دیں گے جن پر عمل کر کے ہر شہری کو اُس کا حق مل سکے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب میں ہر پاکستانی کو امید کی وہ کرن دکھائی دی ہے جس کیلئے علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان سے حافظ آباد سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی ، لاہور سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر اور مقامی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور اُن سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے انتخابات میں وفاق اور پنجاب میں کامیاب پر عبدالعلیم خان کو مبارکباد دی اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

عبدالعلیم خان

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...