مردان ’’مہذب شہری منظم ٹریفک‘‘ پہلے سلام پھرکلا‘] کے سلوگن سے ٹریفک آگاہی مہم شرو ع

مردان ’’مہذب شہری منظم ٹریفک‘‘ پہلے سلام پھرکلا‘] کے سلوگن سے ٹریفک آگاہی ...

  



مردان (بیورورپورٹ ) مردان میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے پولیس انتطامیہ نے ’’مہذب شہری منظم ٹریفک ‘‘ پہلے سلام پھر کلا م ‘‘کے سلوگن سے ٹریفک آگہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کے تحت 40روزہ خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں سکول کے طلباء ،تاجروں،سول سوسائٹی اور میڈیا کو شریک کیاجائے گا مہم کا آغاز جشن آزادی کے روز چودہ اگست کو کیاجائے گا مردان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن (ر) واحد محمود نے یہاں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک مردان شہر کا اہم مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے چوکوں ،شاہراہوں اوربازاروں میں پمفلٹ اور بروشر تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اس مہم میں ڈی جے کی خدمات بھی حاصل کرلی جائیں گی اوریہ مہم چالیس دنوں پر محیط ہوگی جس کا آغاز چودہ اگست کو ہوگا اورچودہ ستمبر تک جاری رہے گا ڈی پی او مردان نے کہاکہ اس خصوصی مہم میں سول انتظامیہ سے بھی مدد لی جائے گی فٹ پاتھوں اور بازاروں کوتجاوزات سے حاصل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ڈی پی او نے کہاکہ بے ہنگم ٹریفک کے باعث حادثات بھی رونماہورہے ہیں اورشہریوں کے آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامناہوتاہے انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونا نہ صرف اپنی اوردوسروں کی جان کی حفاظت کرتے ہیں بلکہ یہ ایک اچھے او رذمہ دارشہری کی پہچان بھی ہے ڈی پی او مردان نے شہریوں ،تاجروں اورطلباء سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر خود بھی عمل کریں اوراس پیغام کو دیگر افرادتک بھی پہنچادیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...