ٹانک ،یوم شہداء پولیس 4 اگست کو ڈی ایج کیو ہسپتال میں بلڈ کیمپ قائم
ٹانک (نمائندہ خصوصی)4اگست کو یوم شہداء کے طور پر منانے کے لئے ٹانک پولیس انتظامیہ پر عزم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خون کے عطیات دینے کے لئے بلڈ کیمپ قائم کر دیا گیا 4اگست ٹانک میں مرکزی تقریب منعقد کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک محمد عارف خان نے ٹانک پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک پولیس کا شمار خیبر پختو ن خواہ کی بہادر فورس میں ہوتا ہے یہاں کے جوانوں نے محدود وسائل کے باوجود بھی جس بہادر ی کے ساتھ ملک دشمن عناصرز کا دٹ کرمقابلہ کیا ہے وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے ضلع ٹانک وہ واحد ضلع ہے جو سب سے پہلے براہ راست دہشت گردی کا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی عوام ا کومن وامان کی ابتر صورتحال کا سامنا کرنا پڑالیکن پولیس ،پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سامنے آئے اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ٹانک کے امن کو واپس بحال کیا انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس کے 23جوان جس میں افسیر بھی شامل تھے شہید ہوئے اور بلند حوصلوں کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جس پر ہم ان شہداء کو اور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں وہ ملک اور قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ پولیس منایا جا رہا اور اس حوالے سے 2اگست کو واک کا اہتما م کیا جا رہا ہے جس میں معززین علاقہ ،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت مقامی صحافی شریک ہونگے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عرفان شہید پارک میں کیمپ لگایا گیا ہے جس میں شہری رجسٹر پر اپنے شہداء کے لئے تاثرات مرتب کر رہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خون کے عطیات دینے کے لئے بلڈ کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں پولیس کے جوان خون کے عطیات پیش کر رہے ہیں اسی حوالے سے مرکزی تقریب 4اگست کو منعقد ہو گی جس میں شہداء کے اہلخانہ کو بھی مدعو کیا جائیگا۔