ڈیرہ ، المعز شوگر ملز کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ، 2زخمی

ڈیرہ ، المعز شوگر ملز کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق ، 2زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)المعز شوگرمل ‘یارک اورہتھالہ روڈ پرحادثات کے دوران چارافرادجاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدود میں ڈیرہ چشمہ روڈبالمقابل اجمل آبادنزدالمعز شوگرمل حسن کوچ نمبرE7575/DIK جوراولپنڈی سے ڈیرہ غازی خان کے لیے جارہی تھی کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ٹرک نمبرلسبیلہTKN264/جس کو ڈرائیوررشیداللہ ولد صالح خان سکنہ لکی مروت تیزرفتاری سے چلاتے ہوئے آیااوربس ڈبہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں شہبازولدامیر عباس قوم لاشاری بلوچ سکنہ تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان عمر26سال زخمی جبکہ شہباز کا ماموں زاد بھائی محمد صابرولد سیف اللہ لاشاری بلوچ سکنہ بستی مڑھل عمر37سال ،خالقدادولد خیرمحمدسکنہ جت والی ، اللہ نوازولد عبدالعزیزسکنہ سوکڑتحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد کامران ولدرحمان گل وزیرسکنہ واناحال گلی باغ والی عمرتیس سال بھی زخمی ہوگیا جن میں سے زخمیوں کوپہاڑپوراورڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔ پہاڑپورپولیس نے زخمی شہباز کی رپورٹ پرٹرک ڈرائیور کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔دوسرے واقعے میں تھانہ یارک کی حدود میں مسجد کے قریب تیزرفتارفلائنگ کوچ نے پانی بھرنے کے لیے جانے والے 18سالہ سائیکل سوار رحمت اللہ ولد اغرابھٹی سکنہ یارک کوٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کوملتان لے جایاجارہاتھا کہ وہ جانبر نہ ہوسکا اورراستے میں زندگی کی بازی ہار گیاجبکہ تیسرے واقعے میں تھانہ کلاچی کی حدود میں ہتھالہ روڈ پر ٹاورکے قریب موٹرکار کی موٹرسائیکل کوٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دوبھائی احمد دین اورپرویزپسران سوناخان سکنہ کوٹ دولت زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے ا ن واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر