بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کنفرم

بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کنفرم

  



پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے فضل شاہ مہمند ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم اقبال پر الزام تھا کہ اس نے پشاور صدر میں واقع شوز کی دکان کے مالک گل رحمان سے ستمبر 2017 ء کو کالعدم تنظیم کے نام پر پچیس لاکھ روپے کے بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی اس موقع پرملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ صدر میں واقع چپلوں کی دکان گل رحمان کا اس سے پہلے بھی ملزم اقبال کیساتھ تنازعہ چل رہاتھا اور اس نے باجوڑ میں ہونیوالے ایک پرانے کیس میں بھی ملزم اقبال کا نام لیا تھا جو کہ سال 2015 میں پیش آیا تھا جبکہ دکان کے مالک اور ملزم اقبال کا تنازعہ چل رہا تھا جبکہ ملزم کا موبائل ڈیٹا بھی سی ٹی ڈی پولیس پیش نہ کرسکی اورجو موبائل ڈیٹا پیش کیا گیا وہ بھی میچ نہیں ہورہا تھا لہذاملزم کوضمانت پررہاکیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر