بی آر ٹی منصوبہ ،گریڈ 17 سے 21 گریڈ کے 9 آفیسرز نیب طلب

بی آر ٹی منصوبہ ،گریڈ 17 سے 21 گریڈ کے 9 آفیسرز نیب طلب

  



پشاور(نیوزرپورٹر)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے گریڈ 17سے گریڈ 21تک کے 9افسران کو بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے بیان قلمبند کرنے اورپوچھ گچھ کے لئے نیب طلب کرلیا ہے خیبرپختونخوا حکومت کے مختلف محکموں کے ان افسروں ک بالترتیب 5اور6اگست کو طلب کیاگیاہے پشاورہائی کور ٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب کی دو رکنی ٹیم نے اس حوالے سے تمام ریکارڈ حاصل کیا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے منصوبے کو شفاف قرار دے چکی ہے جبکہ تینوں کنسٹرکشن کمپنیاں اس حوالے سے اہم رول رکھتی ہے جنہوں نے پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی میٹرو جیسے منصوبے قائم کئے ہیں سیکرٹریٹ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مختلف صوبائی محکموں کے جن 9افسران کو نیب نے بیان قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا ہے انہیں نوٹسز مل چکے ہیں اور ان 9افسران میں سے 4ا فسران کو 5اگست اور تین افسران کو چھ اگست کو بیان قلمبند کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے جو بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے اپنے بیانات نیب کو قلمبند کرینگے۔۔ جن سے اس بارے میں بیان قلمبند کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں کنسٹرکشن کمپنیوں کو بھی طلب کیا جائے گا بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے نیب پانچ ستمبر تک رپورٹ فراہم کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...