مردان ،رہزنی میں ملوث 2 گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

مردان ،رہزنی میں ملوث 2 گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

  



مردان(بیورورپورٹ) تحت بھائی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 26جولائی کو قیصر خان ولد فضل مالک سکنہ افضل امام کالونی تخت بھائی نے تھانہ تخت بھائی میں رپورٹ درج کرائی کہ نامعلوم ملزموں نے اس سے51 ہزارروپے نقد 2 موبائل فون اور2 قومی شناختی کارڈ زبردستی چھین لیے جس کی رپورٹ ملزمان نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کی گئی اسی طرح 28جولائی کوحمزہ خالد ولد خالد سکنہ گلشن سٹریٹ تخت بھائی نے بھی تھانہ تخت بھائی میں 4000روپے، 4 موبائل فون اوردو قومی شناختی کارڈ زبردستی چھینے جانے کی رپورٹ ملزمان ارشد ولد رحمت سیدساکن شریف آباد تحت بھائی اکرام ولد سید احمد جان ساکن باجوڑ بازار کے خلاف درج کی جس پرضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے فوراََواقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ برآمد کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس پی اپریشن گل نواز خان کی سربراہی میں اے ایس پی تخت بھائی محمد عثمان ٹیپو کے زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جس پر ایس ایچ او تخت بھائی نے کاروائی کرتے ہوئے ارشد ولد رحمت سید سکنہ شریف آباد تخت بھائی،اکرام ولد سید احمد جان سکنہ باجوڑ بازار کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 55000روپے نقد6 موبائل فون ایک پستول 30بوراور 4 قومی شناختی کارڈبرآمد کرلیے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...