قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 2اشتہاری ، 41جرائم پیشہ گرفتا ر

قانون شکن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، 2اشتہاری ، 41جرائم پیشہ گرفتا ر

  



پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان سمیت 41 دیگرجرائم پیشہ افراد کوگرفتارکرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کر مقدمات درج رجسٹر کر لئے گئے ۔ سی سی پی او قاضی جمیل الر حمن کی ہدایت پر پشاور پولیس نے منشیات فروشوں ،جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان اسحاق ولد نور محمد ساکن تہکال پایان،ولی گل ولد سید رحمان ساکن ارمڑ بالا کو گرفتار کر لیا۔جبکہ دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر5 عدد کلاشنکوف، 8 عدد پستول ،1 رائفل303 بور ،سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس،5 کلو گرام چرس اور661گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرکر لئے گئے ۔خصوصی کریک ڈاؤن اور کامیاب کارروائیوں کے دوران ایس ایچ اوتھانہ بڈھ بیر قیوم خان نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹر کار نمبر LE-779 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 5 عددکلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس بر آمد کرکے ملزم ہدایت اللہ ولد احمد نبی سکنہ بٹگرام کو گرفتار کر کے حوالا ت منتقل کر دیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ غربی دوست محمد خان نے خفیہ اطلاع پردو مختلف کارروائیوں کے دوران سٹیڈیم چوک میں ناکہ بندی کے دوران صفت اللہ ولد اورنگ گل کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس جبکہ ایک دوسری اہم کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں عمران اور محمد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 381گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...