چیئرمین پیمرا کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا

چیئرمین پیمرا کی چیف جسٹس سے ملاقات، ڈیم فنڈ کیلئے ملازمین کی جانب سے چیک ...

  



اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے چیف جسٹس ، سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار کو دیامر بھاشا و مہمند ڈیم تعمیر فنڈ کیلئے پیمرا ملازمین کی جانب سے چیک پیش کیا ۔ یہ بالمشافہ ملاقات چیف جسٹس صاحب کے چیمبر میں ہوئی ۔ اس فنڈ میں پیمرا کے افسران نے دو دن کی جبکہ سٹاف نے ایک دن کی تنخواہ جمع کرائی ہے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا نے چیف جسٹس صاحب کو یقین دہانی کرائی کہ پیمرا اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی آگاہی سے متعلق پیغامات کی میڈیا ہاؤسز کی وساطت سے تشہیر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

چیئرمین پیمرا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...