دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک نے 6 اگست کو احتجاج کا اعلان کر دیا

دھاندلی کیخلاف تحریک لبیک نے 6 اگست کو احتجاج کا اعلان کر دیا

  



لاہور (این این آئی)تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کہا ہے الیکشن 2018 میں تاریخی دھاندلی کے خلاف 6 اگست کو احتجاجی مارچ کیا جائے گا جو تاریخ ساز ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے اعلان کیا کہ 6 اگست کو دن 2 بجے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان ریلی کی شکل میں داتا دربار پہنچ کر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ احتجاجی مارچ کی قیادت سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی اور دیگر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے لاکھوں غیور پاکستانیوں نے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا، وہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیئے بغیر پولنگ اسٹیشنز سے زبردستی نکالا گیا اور الیکشن کمیشن کے عملے کو دھمکیاں دی گئیں، جو الیکشن کے غیر شفاف ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں ملک بھر سے ایسے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی بنا کہا جاسکتا ہے کہ حالیہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے نہیں کروائے بلکہ عالمی طاقتوں کی ایما پر سلیکشن کی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سلیکشن کو تحریک لبیک پاکستان کے قائدین، علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور دیگر نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل 6 اگست کو اسمبلی حال کے سامنے پیش کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...