حویلیاں ، ٹرانسپوٹرز کی من مانیاں ، کرایوں میں اضافہ کیخلاف عوام کا احتجاج

حویلیاں ، ٹرانسپوٹرز کی من مانیاں ، کرایوں میں اضافہ کیخلاف عوام کا احتجاج

  



حویلیاں ( جنرل رپورٹر) روز سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK38ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ایبٹ آباد عقیل الرحمن جدون نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے حویلیاں تا ایبٹ آباد اور دیگر مقامی لوکل روٹس پر ٹرانسپورٹروں نے خودساختہ کرایوں کے تحت عوام کا بھرکس نکالنا شروع کر دیا ہے سٹاپ ٹو سٹاپ 10سے 12روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے قبضہ مافیہ اور جاگیر داری نظام کے تحت یہ سارا کھیل ضلعی انتظامیہ کی آشیر باد پر کھیلا جا رہا ہے عقیل الرحمن جدون کا کہنا تھا کہ بطور عوامی نمائندہ و عام شہری متعدد مرتبہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے پاس ذاتی طور پر جا چکا ہوں جو کہ موصوف الیکشن کے بعد تھکاوٹ پر بیماری کا بہانہ لیکر چھٹی پر جا چکے ہیں اور انکے بعد کوئی زمہ دارآفیسر عوامی شکایت سننے کے لئے میسر نہیں البتہ ان کا عملہ سادہ الفاظ میں شکایت کنندہ کو کمشنر ہزارہ کے دفتر کا راستہ دیکھا دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں بھی یہ ہی حال رہا اور ضلعی انتظامیہ نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی تو عوام کے ہمراہ سڑکوں پر ہونگے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...