زکریا یونیورسٹی: بی کام سالانہ امتحان 2018: پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

زکریا یونیورسٹی: بی کام سالانہ امتحان 2018: پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے بی کام سالانہ امتحان 2018ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ،نتائج کے مطابق پہلی پانچ پوزیشنیں ایک ہی ادارہ پنجاب گرلز کالج ملتان کے حصے میں آئیں،مذکورہ کالج کی طالبہ نیہا لیاقت دختر محمد لیاقت رول نمبر1517نے 1500میں سے 1256نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،اسی طرح کرن اعجاز دختر شیخ محمد اعجاز رو ل نمبر1518نے 1253نمبرلے کر دوسری پوزیشن،حافظہ ثناء کلیم قریشی دختر کلیم اللہ قریشی رولنمبر1523نے 1246نمبرلے کر تیسری پوزیشن،فریہ خضر دختر محمد خضر حیات اعوان رول نمبر 1549نے1243نمبرلے کر چوتھی پوزیشن اور زیبا شبیر دخترشیخ محمد شبیر رولنمبر1519نے1242نمبرلے کر بی کام کے امتحان میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
بی کام