بی اے ‘بی ایس سی امتحانات میں 49ہزار 443امیدواروں کی شرکت کامیابی کاتناسب 36.73فیصد

بی اے ‘بی ایس سی امتحانات میں 49ہزار 443امیدواروں کی شرکت کامیابی کاتناسب ...

  



ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی سالانہ امتحان 2018ء میں مجموعی طور پر 49ہزار433امیدواروں نے شرکت کی ،ان میں سے 18158امیدوار پاس اور 31275فیل ہوگئے ،نتیجہ 36.73فیصد رہا،نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں کل29534امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 7364امیدوار پاس ہوئے،بی اے میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 24.93فیصد رہا ،نتائج کے مطابق بی ایس سی کے امتحان میں کل 19899امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 10794پاس ہوئے یوں بی ایس سی کا نتیجہ 54.24فیصد رہا،بی اے ،بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے 18158امیدواروں میں سے 9078نے فرسٹ ڈویژن حاصل کی ،اسی طرح8231امیدواروں نے سیکنڈ ڈویژن ،740امیدواروں نے تھرڈ ڈویژن اور109امیدواروں نے کوئی ڈویژن حاصل نہیں کی۔

امتحانات

مزید : کراچی صفحہ اول