بی اے ‘بی ایس سی سالانہ امتحان‘10پوزیشنوں میں سے 9پر طالبات کاقبضہ

بی اے ‘بی ایس سی سالانہ امتحان‘10پوزیشنوں میں سے 9پر طالبات کاقبضہ

  



ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحان 2018ء کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا،امتحان کی مجموعی طور پر 10پوزیشنوں میں 9طالبات نے حاصل کی یوں صرف ایک پوزیشن طالب علم کے حصہ میں آئی،امتحان میں طالبات کی کامیابی کا تناسب بھی لڑکوں سے تقریباً دوگنا رہا،نتائج کے مطابق طالبات کی کامیابی کا تناسب 47فیصد رہا جب کہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 24فیصد رہا یہ امر قابل ذکر ہے اس بار سرکاری تعلیمی اداروں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مقابلے میں برابر کی پوزیشنیں حاصل کیں،یعنی 10میں سے 5 سرکاری تعلیمی اداروں اور 5ہی پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حاصل کیں۔

طالبات کا قبضہ

مزید : کراچی صفحہ اول