اپوزیشن ہولڈرز کی عمران خان سے امیدیں وابستہ

اپوزیشن ہولڈرز کی عمران خان سے امیدیں وابستہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصوصی رپورٹر)بی اے بی ایس سی میں پوزیشن حاصل کرنے والی طلبا وطالبات شعبہ تعلیم سے وابستہ ہونے کی خواہش مند، عمران خان سے امیدیں باند ھ لیں، پوزیشن میڈل حاصل کرنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ماریہ جمیل کا کہنا تھا کہ غریب گھر کی فرد ہوں والدین کے ساتھ ساتھ اپنی بھی خواہش ہے کہ پروفیسر بنوں ، جس کیلئے محنت جاری رکھوں گی ملک میں آنے والی تبدیلی خوش آئند ہے سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوگیا عمران خان سے امید ہے وہ ملک کی بہتری کیلئے کچھ کریں گے ، عائشہ صدیقہ کا کہنا تھا کہ اس منزل پر اپنے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو نہیں بھلا سکتی ، شعبہ تعلیم میں اپنی خدمات دینا چاہتی ہوں نئی سیاسی جماعت کے سامنے آنے اسے تبدیلی کی امید ہے اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی عطاکرے ، حرا واجد نے کہا ہے کہ پوزیشن کے لئے بہت محنت کی، جس میں والدین اور اساتذہ نے بھرپور ساتھ دیا ، ایم ایس سی کرنا چاہتی ہوں امید ہے عمران خان ایجوکیشن سسٹم کو تبدیل کریں گے جس سے ملک ترقی کرے گا،انمول منیر کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ایجوکیشن سسٹم میں خدمات دینے کی خواہش ہے تاکہ طلبا کو پڑھاوءں ، لیکچرر بن کر نئی نسل کی آبیاری کروں ، وقت آگیا ہے کہ سیاستدان اب اپنی عوام کو ریلیف دیں اور ایجوکیشن کو فری کریں ، فاطمہ صدیقہ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت اپنے وعدے کے مطابق صحت ، تعلیم کو مفت کرے ذہین طلبا وطالبات کیلئے سکالر شپ او ر فری ایجوکیشن دینے کا اعلان کرے ، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ لیبر کلاس سے تعلق ہے میتھ کے مضمون پی ایچ ڈٰ ی کرنا چاہتا ہوں ، جس کیلئے حکومت سے استدعا ہے کہ وہ مدد کرے مفت ایجوکیشن کی سہولت دے ، نعلین سکینہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھوں گی اور پروفیسر بنانا خواہش ہے ، عمران خان سیاسی کلچر تبدیل کریں گے جس سے پاکستا ن کے معاشی حالات میں بہتری آنے کی امید ہے ۔