زکریا یونیو رسٹی بی ائے، ب ایس سی، سالانہ امتحان2018کے نتائج کا اعلان، طالبات پھر بازی لے گئیں

زکریا یونیو رسٹی بی ائے، ب ایس سی، سالانہ امتحان2018کے نتائج کا اعلان، طالبات ...

  



ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی نے بی اے،بی ایس سی سالانہ امتحان 2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے اعلان کی تقریب یونیورسٹی آئی ایم ایس ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چودھری تھے ،تقریب میں کنٹرولر امتحانات صہیب راشد خان ،رجسٹرار زبیر خان ،ٹریثرارڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ،آر او ڈاکٹر مقرب اکبر،ڈاکٹر جاوید احمد،ڈاکٹر نوید چودھری ،ڈاکٹر حکومت علی ،پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات،والدین ،ڈینز اورسینئر اساتذہ نے بھی شرکت کی ،کنٹرولر امتحانات نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے ناموں کا اعلان کیا ،جس کے مطابق بی ایس سی کے امتحان میں سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی طالبہ حراء واجد دختر عبدالواجد رولنمبر36767نے 800میں سے 727نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ،پنجاب کالج ملتان کی طالبہ انمول منیر دختر منیر احمد رولنمبر37092نے 718نمبر لے کر دوسری پوزیشن، سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی طالبہ نعلین سکینہ دختر محمد شاکر رولنمبر36796نے 706نمبر لے کر تیسری پوزیشن،گورنمنٹ کالج علی پور کے طالب علم محمد یوسف ولد محمد نوازرولنمبر44010 نے 698نمبر لے کر چوتھی پوزیشن ،اور پنجاب کالج ملتان کی طالبہ فاطمہ صدیق دختر محمد صدیق رولنمبر37197نے 695نمبر لے کر بی ایس سی میں پانچویں پوزیشن حاصل کی،نتائج کے مطابق بی اے کے امتحان میں گورنمنٹ خواتین کالج میرہان لیہ کی طالبہ شہر بانودختر شوکت علی رولنمبر3470نے 800میں سے 629نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،گورنمنٹ خواتین کالج چوک سرور شہید کی حفصہ اکبر دختر رولنمبر3773نے 623نمبر لے کر دوسری پوزیشن،سٹی کالج آف سائنس اینڈ کامرس ملتان کی طالبہ عائشہ صدیقہ دختر دختر محمد افصل رولنمبر1061نے 620نمبر لے کر تیسری پوزیشن،گورنمنٹ خواتین کالج شہر سلطان کی طالبہ ماریہ جمیل دختر محمد جمیل رولنمبر3965نے 617نمبر لے کر چوتھی پوزیشن ،اور گورنمنٹ خواتین کالج لیہ کی طالبہ ہما پروین دختر عزاء دار حسین رولنمبر3528نے 616نمبر لے کر بی اے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر بشیر احمد چودھری نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ذہین طلباء طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں۔

طالبات بازی لے گئیں

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...