ایس ایچ اولاواکا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،چارجواری گرفتار

ایس ایچ اولاواکا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،چارجواری گرفتار

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کے ہدایت پر محمد عجائب ایس ایچ او لاوہ کا جوئے کے اڈا پر کامیاب چھاپہ۔پولیس نے جوئے کی بازی پر لگی رقم، موٹر سائیکل اور موبائل فون قبضہ میں لے لیا۔موقعہ سے 4کس جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈی پی او چکوال عادل میمن نے بدھ کے روز اخبار نویسوں کو بتایا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی بھرپور طریقے سے جاری ہے اور اب تک بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے بھی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ضلع چکوال میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...