مظفرآباد،24جولائی کو گم ہونیوالا 13سالہ بچہ تاحال برآمد نہ ہوسکا

مظفرآباد،24جولائی کو گم ہونیوالا 13سالہ بچہ تاحال برآمد نہ ہوسکا

  



مظفرآباد(بیورورپورٹ)24جولائی2018کوپولیس لائن گوجرہ سے گم ہونے والا 13سالہ احسان خالد تاحال برآمد نہ ہوسکا،والدین غم سے نڈھال،وزیراعظم پاکستان وآزادکشمیر،آرمی چیف،چیف سیکرٹری،آئی جی پی آزادکشمیر اور مقتدر اداروں بچے کی بازیابی کیلئے اپیل ۔تفصیلات کے گوجرہ پولیس لائن کے رہائشی احسان خالد ولد خالد محمود جو24جولائی 2018کو لوہر چھتر بلال مسجد پڑھنے کیلئے گیا جو ہر روز صبح سات بجے جاتا تھا اور شام چار بچے واپس آتا تھا تاہم وہ ابھی تک واپس نہ آیا ورثاء کی جانب سے تلاش کے باوجود بچے کا کوئی پتہ نہ چل سکا،بچہ حافظ قرآن ہے اور سفید رنگ کے کپڑے اور پاؤں میں سلیپر پہنے ہوئے ہے ورثاء نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس بارے میں علم ہو تووہ 0301-5885190پر رابطہ کریں۔بچے کے والدین شدید پریشان ہیں والدہ بچے کے غم سے نڈھال ہے تمام رشتہ داروں کے گھروں میں پتہ کرنے کے باوجود بچہ نہیں ملا۔والدین نے وزیراعظم پاکستان،وزیراعظم آزادکشمیر،آرمی چیف،چیف سیکرٹری آزادکشمیر اورآئی جی سے بچے کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...