ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پرڈی ایچ کیو چکوال میں سیمینار کاانعقاد

ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پرڈی ایچ کیو چکوال میں سیمینار کاانعقاد

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دنیا بھر کی طرح ورلڈ ہیپا ٹائٹس ڈے کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں بھی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو چکوال ڈاکٹرمحمد اسلم اسد کے زیر صدارت بدھ کو ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈاکٹرز ،نرسسز اور الایئڈہیلتھ پروفیشنلز سمیت مرد و خواتین کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرزین نے ہیپاٹئٹس اے ،بی اور سی کے بارے میں آگاہی دی ۔اس کی علامات ،بچاؤ کی تدابیر ،تشخیص ،روک تھام اور علاج پر تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے بتایا کہ ہیپاٹائیٹس اے زیادہ خطر ناک نہیں ہے ۔ اس کو ابتداء میں ہی مناسب دوا سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔البتہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی خطرناک ہو سکتے ہیں۔اس کے لیئے مریض کو ویکسین کے زریعے بچایا جاتا ہے ۔ مختلف ڈاکٹرز نے سیمینا رسے خطاب کے دوران ہیپاٹائٹس کے متعلق سیر حاصل آگاہی دی۔ آخر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد اسلم اسد نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر ہسپتالوں سے ویکسین کروائیں ۔ضلع کے تمام ٹی ایچ کیوز ،آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں ہیپا ٹائٹس کی ویکسین موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ سب اپنے اور اپنے خاندان ،دوست احباب اور رشتے داروں کو ہیپا ٹائٹس کی تشخیص کے مکمل ٹیسٹ ہسپتال سے کروانے پر زور دیں ۔انکو اس کے اثرات سے بچاؤ کی ترغیب دیں۔اگر اپکو بتایا جاتا ہے کہ ہیپا ٹائٹس بی یا سی ہے تو فوراً اپنے قریبی ہسپتال کے ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا علاج شرو ع کروائیں ۔بر وقت علاج آپ اور آپکے عزیزوں کی جان بچا سکتا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...