ضلع را ولپنڈی میں را ئٹ ٹو ایجو کیشن موومنٹ کا آغاز کررہے ہیں،عمرجہانگیر

ضلع را ولپنڈی میں را ئٹ ٹو ایجو کیشن موومنٹ کا آغاز کررہے ہیں،عمرجہانگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلع را ولپنڈی میں قا نون برا ئے مفت و لا زمی تعلیم2014 کا اطلاق کر تے ہو ئے ضلع را ولپنڈی میں را ئٹ ٹو ایجو کیشن موومنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں مو جو د6500 پرا ئیو یٹ سکولوں کو اس بات کا پا بند بنایا جائے گا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں10% غر یب بچوں کو مفت تعلیم دیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے تمام تر پرا ئیوٹ سکولوں کو ہدا یت کی کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں دا خل ایسے بچے جو کم فیس یا مفت تعلیم حا صل کر رہے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کر یں نیز ایجو کیشن ڈ یپا ر نمنٹ پرا ئیو یٹ سکولوں کی ان کے سیٹ اپ کے مطابق کیٹگرائزیشن کر ے تا کہ اگلے مر حلے پر اس کو مد نظر ر کھتے ہو ئے ان تعلیمی اداروں کے لئے ایس او پیز جا ری کی جا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تر قی و بقا میں تعلیم کی اہمیت ایک مسلم حیثیت ر کھتی ہے اور بلا شبہ جو قو میں اپنا ناطہ تعلیم سے جو ڑ تی ہیں، خو شحالی ان کا مقد ر بن جا تی ہے ،اس سلسلے میں پرا ئیویٹ و پبلک پا ر ٹنر شپ کے تحت اقداما ت کر تے ہو ئے ہر شخص کو اپنے دا ئر ہ کار میں اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔پر ائیو یٹ سکولوں میں بہتر تعلیمی معیار سے یہ غر یب بچے مستفید ہو کر کل ایک بہتر و روشن مستقبل کی ضمانت بنیں گے۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میں ایک اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس، ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ر یو نیو) میاں بہز اد عا دل، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن، پر یز یڈ نٹ پرائیویٹ سکو ل ایسو سی ایشنو دیگر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے مز ید کہا کہ قا نون کے مطابق جو سکول اس دس فیصد کے مطابق طلباء کو دا خلہ نہیں د ے سکتی ان کو یہ سہولت بھی حا صل ہے کہ وہ ضرورت مند طلباء کے لئے فیس واؤچر د یں تا کہ وہ کہیں اور دا خلہ لے سکے ۔تعلیم کو عا م کر نے کے لئے حکو مت پہلے سے مفت تعلیم کا آ غاز کر چکی ہے تا ہم پرا ئیو یٹ سکولوں کو اس کا ر خیر میں شامل کر نے سے تعلیمی شر ح میں مز ید بہتر ی آئے گی ۔اس موقع پر پرا ئیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر کی جا نب سے مکمل تعا ون کی یقین د ہا نی کے ساتھ ساتھاس مہم کو کا میاب کرا نے کے لئے مختلف سفار شات بھی پیش کی گئیں۔