گرلز پرائمری سکول کہوترہ،121طالبات کیلئے صرف 1ٹیچر

گرلز پرائمری سکول کہوترہ،121طالبات کیلئے صرف 1ٹیچر

  



اٹک(نمائندہ پاکستان )گرلز پرائمری سکول کہوترہ طالبات کی تعداد 121پڑھانے کے لیے صرف ایک ٹیچر تعینات ،تعینات ٹیچر دفتری امور نمٹائے یا بچیوں کو پڑھائے بچیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا اہلیان علاقہ نے سی او ایجوکیشن اور ڈی سی اٹک سے مزید ٹیچر ز تعینات کر نے کا مطالبہ کر دیا نواحی گاؤں کہوترہ کے معززین مولانا قاضیعبدالستار ،کونسلر صوبیدار ریٹائرڈ حاجی اکرم خان اور فضل خان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کہوترہ میں چار ٹیچرتعینات تھیں جن میں سے ایک نے ریٹائر منٹ لے لی اور ایک ٹیچر رخصت پر چلی گئی جبکہ اب ایک نئی ٹیچر تعینات ہوئی ہیں ہیڈ ٹیچر کو دفتری امور نمٹانے ہوتے ہیں ایک ٹیچر کا بچیوں کو پڑھانا بہت مشکل ہے بچیوں کی تعداد 121ہے معززین نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اٹک سے مذکورہ سکول میں مزید ٹیچر تعینات کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے تاکہ بچیوں کی پڑھائی متاثر ہونے سے بچ سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...