چکوال،بھانجے نے طیش میں آکر ماموں کو قتل کردیا

چکوال،بھانجے نے طیش میں آکر ماموں کو قتل کردیا

  



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ دلہہ ڈھوک سریال تھانہ نیلہ کے علاقے میں بھانجے نے طیش میںآکر اپنے ماموں کو ٹریکٹر کے نیچے کچل کر ہلاک کر دیا۔ مقتول محمد شریف کا بھانجے ملزم کیساتھ زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہوا جس پر بھانجہ طیش میں آگیا اور اس نے ٹریکٹر اپنے ماموں محمد شریف کے اوپر چڑھا دیا جس سے وہ ٹریکٹر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقتول شریف کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے جو موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...