اکلاس اجلاس میں فیصلہ نہ ہوا تو احتجاجی دھرنا دینگے،متاثرین

اکلاس اجلاس میں فیصلہ نہ ہوا تو احتجاجی دھرنا دینگے،متاثرین

  



مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)اکلاس ایمپلائزپروگرسیویونین کا اجلاس ،اکلاس بورڈ اجلاس میں آج مثبت فیصلہ نہ ہو اتو 10اگست سے بال بچوں سمیت ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ،اکلاس ایمپلائزپروگریسیویونین کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر راجہ محمد شبیر خان منیر ہوا اجلاس میں چوہدری سعید ،چوہدری میر محمد ،عاصم رشید،مسعود اعوان ،راجہ سفیر ،خورشید بٹ ،عبدالطیف لون ،راجہ منیر خان ،سردار اسرار عبدالغنی اعوان سمیت دیگر نے شرکت اجلاس میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی طرف سے ماہ اگست اکلاس کے ریٹائرڈ ملازمین کو مکمل پیکج دینے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اکلاس بورڈ کے اجلاس میں مثبت اقدامات نہ اُٹھائے گے تو ہم راست اقدام اُٹھائیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے اجلاس کے بعد ساری صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا دس اگست تک کی ڈیڈلائن دیں گے پھر احتجاجی دھرنا دیں گے جو بال بچوں سمیت ہوگا پھر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ہم اپنا حق لے کر ہی احتجاجی دھرنا ختم کرینگے ،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے رواں ماہ کی جو یقین دہانی کروائی ہے وہ آج کے بورڈ کے اجلاس میں واضح ہوجائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...