ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی کا دورہ وادی لیپہ متاثرین سے ملاقاتیں

ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی کا دورہ وادی لیپہ متاثرین سے ملاقاتیں

  



مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر کا دورہ وادی لیپہ متاثرین سے ملاقاتیں ،سیلاب ذدہ علاقے کا دورہ نقصان کا تخمینہ لگانے اور معاوضہ جات کی تقسیم وامدادی کاموں کی نگرانی کے لیے کل جماعتی کمیٹی تشکیل دے دی ،امدادی کاموں کا جائزہ اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ،تفصیلات کے مطابق ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سموار کے روز متاثرین نوکوٹ سے ملنے اور امداد ی کاموں کا جائزہ لینے لیپہ گے جہاں پر ممبر اسمبلی نے متاثرین نوکوٹ سے ملاقاتیں کہیں اور ایک ایک کے گھر جاکر نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے متاثرین کی بحالی وتعمیرنو اور حکومت کی جانب سے نقدمالی امداد سمیت جملہ ریلیف سرگرمیوں کیلئے مقامی کمیٹی تشکیل دی جو انتظامیہ کے ساتھ ملکر متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی اور متاثرین کو حکومت کی جانب سے فراہم ہونے والی جملہ ریلیف ونقد رقوم بھی دے گی ،کل جماعتی کمیٹی میں مسلم لیگ ن کے ملک محمد منور اعوان ،منیر نمبردار،مسلم کانفرنس سے عبدالرحمن لون ،پیپلزپارٹی کے مقبول میر کمیٹی کا حصہ ہوں گے کل جماعتی کمیٹی غیر سیاسی بنیادوں پر خالصتاًانسانی بنیادوں پر تشکیل دی گی جس کا مقصد میرٹ پر معاوضہ جات کی تقسیم کرنا اور متاثرین کی بحالی ہے،ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے اس موقع پر کھلی کچہری لگاتے ہوئے متاثرین کے مسائل بھی سنے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا ،ممبر اسمبلی کے ساتھ موقع پر تحصیل انتظامیہ،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے آفیسران بھی موجودتھے ،متاثرین نوکوٹ نے حکومت کی جانب سے فوری امداد اور ہنگامی بنیادوں پر ٹینٹ کمبل ،برتنوں کی تقسم کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے جس تیزی سے کام کررہی ہے اس سے متاثرین بہت جلد متاثرین کی آباد کاری ہوجائے گیاس موقع پر ممبر اسمبلی کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سید مختار گیلانی ،نصراللہ خان ،راجہ سہیل ناصر،رستم مغل ،احسان الحق شامی،خواجہ ریاض ،منیر نمبردار ،یوسف میر ،عبدالرحمان ،خواجہ مقبول ،چیئرمین غلام رسول خواجہ،یونس نمبردار،عبدالطیف لون سمیت دیگر معززین وعمائدین علاقہ نے ممبر اسمبلی مصطفیٰ بشیر کو شمسہ بری پہاڑ سے آنے والے نالے میں طغیانی کے باعث ہونے والے نقصان اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے بریفنگ بھی دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...