مظفرآطاد،پی ٹی آئی کی کامیابی پر عمران زندہ بادریلی کاانعقاد

مظفرآطاد،پی ٹی آئی کی کامیابی پر عمران زندہ بادریلی کاانعقاد

  



مظفرآباد (سٹی رپورٹر)تبریز کاظمی کے زیر قیادت پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر حلقہ6 میں جشن PTI کی عمران خان زندہ باد جیوبیرسٹر ریلی کا انعقاد ، جگہ جگہ ریلی کا بھرپور استقبال، تبریز کاظمی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان کا ہجوم اُمڈ آیا۔ مختلف علاقوں سے کارکنوں کی قافلوں کی صورت میں شرکت عمران خان بیرسٹر سلطان تبریز کاظمی کے حق میں نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق پاکستانی انتخاب میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد حلقہ 6مظفرآباد میں اُمیدوار اسمبلی سید تبریز کاظمی کی قیادت میں عظیم الشان عمران خان زندہ بادجیو بیرسٹر سلطان ریلی ٹھوٹھہ سے شروع ہو کر رتی ڈھیری پل پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور سینکڑوں گاڑیاں قافلے میں شامل تھیں۔ رتی ڈھیری پل پہ اختتام پر تحریک انصاف حلقہ 6کے کارکنون سے تبریز کاظمی ، راجہ نوید ، ممتاز مغل، محسن اعوان اورظاہر بٹ، آفتاب احمدو دیگر نے خطاب کیا۔ تبریز کاظمی نے اپنے خطاب کے دوران کہا پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر ہم عمران خان صاحب کی بائیس سالہ جدوجہد پر اُن کو سلام پیش کرتے ہیں۔بہت جلد آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا چلنے والی ہے۔ دھاندلی کی پیداوار حکومت اپنے انجام کو پہنچے گی۔ میں حلقہ 6 کی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔ حلقہ 6میں زلزلہ کے بعد سے سرکاری سکولوں کی عمارتیں زیر تعمیر پڑی ہوئی ہیں۔ سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کا گوڈ گورنس کا نعرہ صرف نعرہ ہی بن کر رہ گیا۔ ریلی میں مختلف علاقوں سے شریک ہونے والے کارکنان کو میں مبارک باد پیش کرتاہوں۔ ریلی میں مختلف علاقوں سے زیر قیادت قافلے شامل ہوئے۔ چوہدری ظہیر، حافظ شاکر اعوان، قاری زبیر کی قیادت میں قافلہ شامل ہوا۔ اسی طرح لایا سے محسن اعوان ، خشڑسے سعید پراچہ، نوشہرہ سے صدیق قریشی، صداقت قریشی ، ریاض قریشی، میرجلی سے محمد شوکت محمد جمیل، محمد شفیق ، محمد کلیم، لنگرپورہ سے فیصل تنولی، نعیم کاظمی ، زاہد نقوی، نقاش اعوان ، میرا پپڑوسہ سے شفیق اعوان ، علی بہادر، ٹھوٹھہ سے لعل دین، آفتاب حسین، ظاہر بٹ، تراب کاظمی، محمد شفیع، ساجد عباسی، سیری سے ممتاز مغل ، حمید کھوکھر ، سلطان پور سے افضال خان، مالسی سے عاصم پراچہ ،جہانگیر جگوال، گہوڑی سے رفاقت کاظمی، ارباب کاظمی، منصب کاظمی، پرک سے اعجاز ہاشمی ، ابرار ہاشمی، ست پیالی سے میر حسن چوہدری، جاوید چوہدری، قیاس دین چوہدری، بانڈی بجاڑیاں سے نذیر کیانی، پلہوتر سے قاضی مشتاق، شمریز اور دیگر نے قافلوں کی شکل میں شرکت کی ریلی میں عمران خان ، تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور تبریز کاظمی کے حق میں فلک شگاف نعرہ بازی کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر