قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے،ڈی آئی جی موٹروے

قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے،ڈی آئی جی موٹروے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی موٹروے پولیس جنوبی محمد سلیم نے کہا ہے کہ تیز رفتاری، ہیلمٹ نہ پہننے اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو افسران کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈی آئی جی موٹر وے نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خراب کارکردگی کے متحمل ڈی ایس پی بیٹ 31 سکرنڈ حنیف عارف کو شوکا ز نوٹس جاری کیا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ روڈ پر زیادہ سے زیادہ خود کو نمایاں رکھیں اور مسافروں کی ہرممکن مدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری، دوسری لائن میں اچانک آنا، ہیلمٹ نہ پہننا اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز کیا جائے جائے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی جاسکے۔محمد سلیم نے ہدایت کی کہ ایمانداری جو کہ موٹر وے پولیس کا طرح امتیاز ہے اسے ہر قیمت برقرار رکھا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...