کے الیکٹرک اور دادابھائی انسٹی ٹیوٹ میں شجرکاری کیلئے تعاون

کے الیکٹرک اور دادابھائی انسٹی ٹیوٹ میں شجرکاری کیلئے تعاون

  



کراچی(پ ر) کے الیکٹرک نے اپنی پلانٹ فار پاکستان مہم اور ماحولیاتی استحکام کیلئے جاری کوششوں کے طور پر دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن میں شجرکاری مہم انجام دی۔اس موقع پردادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں 500 سے زائد پودے لگائے گئے اور تقسیم کیے گئے۔دونوں اداروں کی اعلیٰ انتظامیہ نے انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس میں نوخیز پودے لگا کرسر سبز پاکستان کے لیے اپنی شراکت کا افتتاح کیا۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ، ’’ماحولیاتی استحکام ایک اہم شعبہ ہے جس پر ہمارے ادارے کی توجہ مرکوز ہے اور ہم کمیونٹی کواجتماعی کوششیں کے ذریعے موقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں جو ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کی اقدارکو مزید مضبوط بناتی ہیں جن کے لیے ہم کوششیں کر رہے ہیں۔ دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن جیسے ہم خیال اداروں کے ساتھ تعاون سرسبز ماحول کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد کو پورا کرتا ہے۔‘‘دادابھائی انسٹی ٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن کے ترجمان نے کہا،’’گزشتہ کئی برسوں سے سرسبز پاکستان کیلئے کے الیکٹرک اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اب ہم سب کے لیے وقت آگیاہے کہ ہم بھی بہتر ماحول کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ہم اس اقدام کیلئے کے الیکٹرک کے شکرگزار ہیں اورمستقبل میں مزید ایسے اقدامات کے لیے ان کے ساتھ تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔‘‘ کے الیکٹرک کی کلائمٹ چینج پالیسی کے تحت ’پلانٹ فار پاکستان‘ اقدام کے آغاز سے اب تک 80,000 سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ پاور یوٹیلیٹی، 14 اگست تک ہزاروں مزید درخت لگانے کا عزم رکھتی ہے۔ یوٹیلیٹی کے سوشل انویسٹمنٹ پلان کے ذریعہ سالانہ 4.6 ملین لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...