ٹیکسز کی بر وقت وصولی کیلئے مہم چلا ئی جا ئے ،مشتا ق شا ہ

ٹیکسز کی بر وقت وصولی کیلئے مہم چلا ئی جا ئے ،مشتا ق شا ہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگرا ن صو با ئی وزیر برا ئے آبپا شی ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ،دیہی تر قی ،بین الصو با ئی رابطہ اور ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مشتا ق احمد شا ہ نے محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو ہدایت کی ہے کہ وہ روا ں ما لی سال ٹیکسز کی وصولی خا ص کر مو ٹر وہیکل ٹیکس اور جا ئیداد ٹیکس کی بر وقت وصولی کیلئے بڑ ے پیما نے پر مہم چلا ئے ۔یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیات اعجا ز احمد مہیسر ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ،شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ محکمہ ایکسا ئز کو یہ اعزا ز حا صل ہے کہ گز شتہ کئی سا لو ں سے مسلسل 100فیصد سے زائد ٹیکسز کی وصو لی کے اہدا ف حاصل کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ روا ں ما لی سال میں بھی یہ روا یت بر قرا ر رکھی جا ئے گی ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ افسران و عملے کو اپنے اہدا ف کی وصولی پر انہیں نقد انعاما ت اور تعریفی اسنا د بھی دی گئیں ہیں ۔اس مو قع پر اجلا س سے خطاب کر تے ہو ئے صو با ئی نگرا ن وزیر مشتا ق احمد شاہ نے تجویز دی کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس اور جا ئیدا د ٹیکس کی وصولی کیلئے رواں ما لی سال میں کم از کم چا ر مر تبہ مہم چلا ئی جا ئے اور مقصد کے حصو ل کیلئے بڑ ے پیما نے پر تشہیری مہم بھی چلا ئی جا ئیگی ۔مشتا ق شاہ نے مزید کہا کہ لو گو ں کو ٹیکس جمع کروا نے کی تر غیب دی جا ئے تا کہ انہیں کسی ناخو شگوا ر صو ر تحا ل کا سامنا نہ کرنا پڑ ے ۔صو با ئی وزیر مشتا ق احمد شاہ نے افسرا ن و عملے کی کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہا ر کر تے ہو ئے انہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا نے اور عوام کو زیا د سے زیا دہ سہو لیا ت پہنچانے کی ہدایت کی ۔