ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر بدنما داغ ہے ،معراج الہدی صدیقی

ہارس ٹریڈنگ جمہوریت پر بدنما داغ ہے ،معراج الہدی صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ وفاق و صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ارکان کی خریدو فروخت بدترین ہارس ٹریڈنگ اور جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ اقتدار کی رسہ کشی میں آزاد ارکان کو ملانے کیلئے جس طرح منڈی لگائی جارہی ہے وہ انصاف کے دعوؤں کی سراسر نفی اور پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حالیہ انتخابات میں اداروں کی مداخلت اور تنائج پر تحفظات کے باوجود ہم جیتنے والوں کو مبارکباد اور ان کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں تاہم حکومت سازی کیلئے ماضی کی طرح ارکان اسمبلی کی منڈی لگانے یاطاقت کی بنیادپرانہیں مخصوص پارٹی کی طرف دھکیلنے سے پوری دنیا میں ملک کا عزت و وقار مجروح ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں بھتر انتظامات کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا،تمام بڑی جماعتوں کے تحفظات اورچیف الیکشن کمشنرسے استعفیٰ کامطالبہ درست ہے ۔