کراچی ،آئی جی سندھ کامددگار15کال سینٹرکا دورہ

کراچی ،آئی جی سندھ کامددگار15کال سینٹرکا دورہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی پولیس سندھ امجد جاوید سلیمی نے ائیرپورٹ پرقائم مددگار15کال سینٹر کا خصوصی دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات دیں۔اس موقع پرایس پی مددگار 15ڈاکٹر محمد رضوان نے شعبہ ہذٰا کے تحت شہر کی سطح پر جرائم کیخلاف اُٹھائے جانیوالے پولیس اقدامات اور مددگار 15 کی جانب سے مختلف کالز پر ریسپانس ٹائم کا ودیگر امور کا تفصیلی احاطہ کیا جبکہ ڈائریکٹرآئی ٹی سندھ نے بھی مددگار15کال سینٹر کے مجموعی تیکنیکی امور سے متعلق آئی جی سندھ کو آگاہی دی۔آئی جی سندھ نے پولیس کی جانب سے ریسپانس ٹائم کا عملی۔مظاہرہ دیکھنے کیلئے اپنے موبائل فون سے مددگار 15 کو کال کی اور اپنی پوزیشن دو تلوار کلفٹن بتائی۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کے جرائم کے خلاف یا دیگر نوعیت کی شکایات پر پولیس ریسپانس ٹائم کو مزید بہتر کیا جائے اور ریسپانس ٹائم کو کم سے کم پانچ یاچھ منٹ تک یقینی بنایا جائے ۔بعداذاں آئی جی سندھ تھانہ ائیرپورٹ بھی گئے اور جملہ پولیس اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ تھانوں میں عوام دوست ماحول جیسے اقدامات کو فروغ دیا جائے تاکہ جرائم کی بیخ کنی کو عوام اور پولیس کے باہمی تعاون سے کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جاسکے ۔انہوں نے ہدایات دیں کہ تھانہ جات میں موجود تمام رجسٹروں کی روزانہ کی بنیاد پر ترتیب کو یقینی بنایا جائے اورتمام پولیس افسران اورجوانوں کو رجسٹروں کی ترتیب اورریکارڈ سے متعلق باقاعدہ آگاہی جیسے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر