کراچی ،پی ٹی آئی کا مختلف علاقوں میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ

کراچی ،پی ٹی آئی کا مختلف علاقوں میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سے بڑی کامیابی کے بعد تنظیمی سیٹ اپ کو مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کو فورا حل کرنے کے لئے تمام علاقوں میں دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے کراچی میں مقامی سطح پر کام کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس میں کراچی میں جیتنے اور ہارنے والے تمام حلقوں میں دفاتر قائم کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق دفاتر میں منتخب ایم این ایز اور ایم پی اے شہریوں کے مسائل سنیں گے اور انہیں حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔تنظیمی سیٹ اپ ماہانہ کارکردگی رپورٹ تیار کرکے چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کرے گا، جبکہ ایم این اے ایز اور ایم پی ایز کارکردگی کو براہ راست عمران خان دیکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے نہ صرف شہریوں کے مسائل حل ہوں گے بلکہ پی ٹی آئی بھی کراچی میں مضبوط ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...