بیچ لگژری ہوٹل میں چلڈرن سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد

بیچ لگژری ہوٹل میں چلڈرن سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) بیچ لگژری ہوٹل میں چلڈرن سمر کیمپ کا کامیاب انعقاد، اس پروگرام کے تحت بچوں کو آؤٹ ڈور سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع ملا، وہ اس سے خوب لطف اندوز ہوئے اور انہوں نے نئے دوست بھی بنائے۔ سمر کیمپ میں بچوں نے نئی دلچسپیاں تلاش کیں اور ناقابل فراموش یادوں کے خزانے کو سمیٹا۔ سمر کیمپ میں بچوں نے صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کی اور پیراکی کی تربیت کے ساتھ ساتھ انفرادی نظم و ضبط اور سماجی رابطوں سے بھی آگاہی حاصل کی۔ سمر کیمپ کے اختتام پر قونصل جنرل ملائیشیا خیر النظران عبدالرحمن ، ان کی اہلیہ اور بیچ گلژری ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے بچوں میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر