این اے 243کے ٹکٹ کیلئے 4پی ٹی آئی رہنما خواہشمند

این اے 243کے ٹکٹ کیلئے 4پی ٹی آئی رہنما خواہشمند

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے 4 رہنما قومی اسمبلی کے حلقے این اے 243 کے ضمنی انتخاب کا ٹکٹ حاصل کر نے کے خواہش مند ہیں۔عمران خان کے کراچی کی قومی اسمبلی کی نشست این اے243کو چھوڑنے کے بعد اس حلقے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نظریں لگ گئی ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کراچی کے حلقہ این اے 243سے منتخب ہوئے تھے، عمران خان کی جانب سے یہ نشست چھوڑنے کے بعد حلقے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما سبحان علی ساحل، اشرف قریشی، فکس اٹ کے بانی عالمگیرخان اوررشیدگوڈیل شامل ہیں، جواین اے 243کے ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر