پاک بحریہ کے جہازکاروس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہازکاروس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ کا دورہ کیا ہے،جہاں اس کا پرتباک استقبال کیا گیا ، جہاز رشین نیوی ڈے کی تقریبات میں شرکت کرنے والا واحد غیر ملکی جہاز ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس اصلت کی سینٹ پیٹرزبرگ بندرگاہ آمد پر ڈپٹی ہیڈ آف لینیگرڈنیول بیس، رشین فیڈریشن نیوی کے آفیسرز، پاکستان کے سفیر اور پاکستان کے دفاعی اتاشی نے جہاز کا پر تپاک استقبال کیا۔رشین فیڈریشن نیوی بینڈ نے مسحور کن دھنوں کے ساتھ جہاز کا خیر مقدم کیا،رشین فیڈریشن نیوی کے مختلف عہدیداران نے جہاز کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ مشن کمانڈر نے سینٹ پیٹرز برگ کے وائس گورنر اور کمانڈر لینیگرڈنیول بیس سے ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی این ایس اصلت نے رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں بھی شرکت کی، پی این ایس اصلت رشین فیڈریشن نیوی ڈے کی تقریبات میں شریک ہوانے والا واحدغیر ملکی بحری جہاز تھا۔ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ یہ دورہ دنوں ممالک کی بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثا بت ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر