ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

  



برج حمل

 اگست02   جمعرات۔ صحت بہتر رہے گی۔ مالی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ گھریلو ماحول بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ 

برج ثور

 اگست02    جمعرات۔ شراکتی کام منافع بخش رہیں گے۔ لمبے عرصے کیلئے سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچیں اور تسلی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ دوست مددگار رہیں گے۔

برج جوزا

 اگست02   جمعرات۔ بحث و تکرار سے گریز ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل اور پریشانی میں اضافے کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہو سکتی ہے۔

برج سرطان

 اگست02 جمعرات۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں۔

برج اسد

 اگست02    جمعرات۔ ملازمت سے متعلقہ معاملات احسن طور پر چل سکیں گے۔ صحت بہتر رہے گی۔ بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ مسائل بڑھیں گے ‘ ذاتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے۔

برج سنبلہ

 اگست02  جمعرات۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی جس کے باعث بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہو سکیں گے او رکاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ 

برج میزان

 اگست02  جمعرات۔ خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔

برج عقرب

 اگست02  جمعرات۔ آرٹ کے شعبے میں دلچسپی بڑھے گی۔ خوبصورتی کو سراہا جائے گا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔ وراثت کے مسائل حل ہو سکیں گے۔ گھریلو معاملات خاص توجہ کے مستحق ہونگے۔ 

برج قوس

 اگست02 جمعرات۔ صحت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔ بیرون ملک مقیم دوست احباب رابطے میں رہیں گے اور مالی معاملات پر توجہ مرکوز رہے گی۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔

برج جدی

 اگست02  جمعرات۔ غیر متوقع پرانے دوست کی آمد راحت کا باعث ہوگی۔ غصے پر قابو رکھئے۔ مل کر کام کرنے سے کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ قسمت آپ کا ساتھ دے گی۔ نئے معاملات مصروفیت کا باعث ہونگے۔

برج دلو

 اگست02   جمعرات۔ کام کے دوران مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ مگر جلد ہی حل ہو سکیں گے۔ سفر سے ممکن حد تک گریز کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ طالب علموں کیلئے یہ ہفتہ چیلنج سے بھرپور رہے گا۔ 

برج حوت

 اگست02  جمعرات۔ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا اور نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔مالی پوزیشن کی بہتری کیساتھ گھریلو مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔ 

 

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم


loading...