اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن

اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن
اڈیالہ جیل میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل میں آج (جمعرات ) نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کا دن ہے۔

نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہوں نے آپس میں بھی ملاقات کی اور دیگر ملاقاتیوں سے بھی ملیں گے ۔ جیل حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں شام 4 بجے تک نواز شریف سے ملاقات کی جاسکے گی ، جیل حکام نے مکمل فہرست ترتیب دے رکھی ہے، نواز شریف جس شخص سے ملاقات کرنا چاہیں گے اسے ملنے کی اجازت دی جائے گی۔ جیل انتظامیہ نے ملاقاتیوں کی گاڑیوں کیلئے جیل کا گیٹ 5 مختص کردیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...