متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء شروع ہوگیا، ہزاروں افراد عام معافی کے اعلان کے بعد سہولت مراکز پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء شروع ہوگیا، ہزاروں ...
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء شروع ہوگیا، ہزاروں افراد عام معافی کے اعلان کے بعد سہولت مراکز پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) امارات مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے لئے عام معافی کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں لوگ سہولت مراکز میں پہنچ گئے۔ حکومت امارات نے امارات بھر میں نو سہولت مراکز قائم کئے ہیں جو امارات کی مختلف ریاستوں میں واقع ہیں۔اس سلسلہ میں قونصلیت آف پاکستان دبئی اور سفارتخانہ پاکستان ابو ظہی نے بھی امارات میں مقیم غیر قانونی پاکستانیوں کے لئے سہولت سنٹر قائم کر دیے ہیں جن سے لوگ بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن سنگین جرائم میں ملوث لوگ اس فائدہ کے اہل نہیں ہوں گے کہ بلیک لسٹ افراد اور وہ لوگ جن کے خلاف قانونی کیس میں وہ بھی اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔
ایمنسٹی سکیم 2018ء سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہزاروں پاکستانی بھی سہولت مراکز پہنچ گئے اور اپنے وطن جانے کی امید میں قطاروں میں لگ گئے۔ یہ افراد بے حد خوش نظر آرہے تھے جنہیں عام معافی سکیم سے فائدہ مل رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر امارات میں مقیم بہت سی پاکستانی فیملیز بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر خوش ہیں کیونکہ وہ بغیر کسی جرمانہ کے باعزت طور پراپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے پاکستانیوں نے حکومت متحدہ عرب امارات قونصلیت آف پاکستان دبئی اور سفارتخانہ پاکستان ابو ظہبی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اجتماعی کوشش سے انہیں اپنے گھروں میں پاکستان جانے پر باعزت سہولت فراہم کی۔

مزید :

عرب دنیا -