پشاورکے علاقہ متنی میں سکول وین حادثے کا شکار، 24 بچے زخمی،2کی حالت نازک

پشاورکے علاقہ متنی میں سکول وین حادثے کا شکار، 24 بچے زخمی،2کی حالت نازک
پشاورکے علاقہ متنی میں سکول وین حادثے کا شکار، 24 بچے زخمی،2کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں سکول وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 24 بچے زخمی ہوئے جبکہ2کی حالت نازک ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق پشاور کے علاقہ متنی میں سکول وین حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور24 زخمی بچوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 15 زخمیوں کوگورنمنٹ نصیراللہ خان بابرمیموریل ہسپتال لایاگیا جبکہ 9زخمی بچوں کولیڈی ریڈنگ ہسپتال لایاگیاجن میں سے 2کی حالت نازک ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ 24 زخمی بچوں میں سے 15 زخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔