نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق
نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ اپنے گھر ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ مرکزی بازار میںنامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خود ہی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ان کے پاس سکیورٹی بھی نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ حملہ آوروں کا براہ راست نشانہ بنے اور شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرامت اللہ پر فائرنگ کرنے والے افراد کی تعداد 2 تھی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔