ایم کیوا یم کیخلاف قتل،اقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست:عدالت کا درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم

ایم کیوا یم کیخلاف قتل،اقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست:عدالت کا ...
ایم کیوا یم کیخلاف قتل،اقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست:عدالت کا درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کیخلاف قتل اور اقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کے کیس کی سماعت میں درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف قتل اوراقدام قتل کے مقدمات دوبارہ کھولنے کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔اس موقع پر عدالت نے درخواست گزارکی فوری درخواست پرسماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست میں وفاقی وصوبائی حکومت،نیب،آئی جی سندھ ،بانی ایم کیوایم،فاروق ستار،وسیم اختر اوربابرغوری کو فریق بنایا گیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزارکوآئندہ سماعت پرتیاری کےساتھ پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔