سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے کیخلاف شہری پر تشدداور گاڑی کی توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج

سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے کیخلاف شہری پر تشدداور گاڑی کی توڑ پھوڑ ...
سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے کیخلاف شہری پر تشدداور گاڑی کی توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آ بادمیں کینال روڈ پر سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے بیٹے نے شراب کے نشہ میں دھت ہو کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قیمتی گاڑی کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کار سے لیپ ٹاپ اور ضروری کاغذات اڑا لئے ، پولیس تھانہ مدینہ ٹاو¿ن نے شہری کی مدعیت میں سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد فاروق کے بیٹے اور ساتھی کےخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ، تھانہ مدینہ ٹاو¿ن میں درج کرائے جا نے والے مقدمہ میں رضا گارڈن کینال روڈ کے رہائشی منور احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ کار میں جا رہا تھا کہ ملزم فہد فاروق اور اس کے ساتھی نے ان کی کار کے ساتھ اپنی گاڑی ٹکرا دی جس سے اس کی کار کو شد ید نقصان پہنچا ، ملزمان اسلحہ لیکر گاڑی سے باہر نکلے اور اس کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں ، منور جان بچا نے کیلئے اپنے گھر میں داخل ہو گیا لیکن ملزمان بھی اسکے تعاقب میں گھر میں گھس آ ئے تاہم موقعہ پرموجود شہریوں نے مداخلت کرکے اس کی جان بچائی ، ملزمان فرار ہو گئے۔دریں اثناءعوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجیدغوری نے شیخوپورہ میں نومنتخب ایم این اے جاوید لطیف کے غنڈوں کا غریب رکشہ ڈرائیور کو اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سے اس واقعہ کا فوری طورنوٹس لے کر غریب رکشہ ڈرائیوروں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو شیخوپورہ کے ساتھ ساتھ لاہور کا بھی پہیہ جام کر دیں گے۔