نوازشریف ا ورمریم نواز سے ملاقات کیلئے لیگی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے

نوازشریف ا ورمریم نواز سے ملاقات کیلئے لیگی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے
نوازشریف ا ورمریم نواز سے ملاقات کیلئے لیگی رہنما اڈیالہ جیل پہنچ گئے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی بیٹی مریم نواز اور دامادکیپٹن صفدرسے ملاقات کیلئے  شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور شریف فیملی کے ارکان  اڈیالہ جیل پہنچ گئے،سابق وزیر اعظم کی  شہباز شریف سے سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں سوا گھنٹہ ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال ،اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز  سے ملاقاتوں کا سلسلہ  شروع ہو گیا ہے، اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت مسلم لیگی قائدین و سابق وزرا ، شریف فیملی کے اراکین اور وکلا نے ملاقات کی جبکہ دانیال عزیز،طارق فضل چودھری،صدیق الفاروق،مائزہ حمید،میاں زاہد لطیف،بلیغ الرحمن ،پیر صابر شاہ،امیر مقام،راجہ ریاض،عظمی بخاری،میئر اسلام آباد شیخ عنصر اور میئر راولپنڈی سمیت پنجاب سے آئے بعض سرکردہ کارکنوں کو فہرست میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی ،اس موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے آج (جمعرات کے روز )ملاقات کا دن ہے،لیگی رہنما خواجہ آصف، پرویزرشید،عرفان صدیقی،مریم اورنگزیب،مصدق ملک ،محمدزبیر،خرم دستگیر،سائرہ افضل تارڑ، چودھری تنویر،احسن اقبال، جاوید ہاشمی اور طارق فاطمی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں شہباز شریف اور اور نواز شریف کے درمیان سوا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، ملاقات میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاپر فیصلے کے خلاف اپیل کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس ، موجود سیاسی صورتحال اور پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ۔اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے چیئر مین راجہ ظفر الحق،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال ،پیمرا کے سابق چیئر مین ابصار عالم ، احسن اقبال ،سلمان شہباز ،عباس شریف کے بیٹوں، جنید صفدر ،خرم دستگیر، سینئر لیگی راہنما مخدوم جاوید ہاشمی، سینیٹر چوہدری تنویر، سابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ،خواجہ آصف، طارق فاطمی ان کی اہلیہ ،دانیال چوہدری اورسائرہ افضل تارڑنے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی بعد ازاں ملاقات کا وقت ختم ہونے کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کو اپنی بیرکوں میں واپس بھیج دیا گیا ۔ادھر پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی جیل میں میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...