عمران خان ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے

عمران خان ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے
عمران خان ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایوان صدر میں سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔ اس بات کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت سنبھالتے ہی عوام کو فراہم کئے جانے والے فوری ریلیف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران اجلاس چیئرمین تحریک انصاف کی بطور وزیر اعظم حلف برداری کی تقریب کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ایوان صدر میں سادہ اور پروقار تقریب میں حلف اٹھائیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...