طلال چوہدری نے کتنے گھنٹے سزا کاٹی ؟ آپ بھی جانئے

طلال چوہدری نے کتنے گھنٹے سزا کاٹی ؟ آپ بھی جانئے
طلال چوہدری نے کتنے گھنٹے سزا کاٹی ؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاست ہونے تک کی سزا سنائی اور پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری کی سزا پوری ہو گئی ہے اور وہ تقریبا دو گھنٹے اور تین منٹ تک عدالت میں بیٹھے رہے جس کے بعد انہوں نے باہر آکر میڈیا سے گفتگو بھی کی ۔عدالت نے طلال چوہدری کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو عدلیہ مخالف تقریر پر آرٹیکل 184 (3) کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

طلال چوہدری نے جڑانوالہ کے جلسے میں مبینہ طور پر ججز کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی تھی، وہ اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں شریف خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی اور عدلیہ پر تنقید کرچکے ہیں۔طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے 11 جولائی کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

مزید :

قومی -