چوہدری شجاعت کو این اے 65 تلہ گنگ سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ

Aug 02, 2018 | 11:56:AM

تلہ گنگ ( ویب ڈیسک) حالیہ انتخابات میں ق لیگ کی کامیابی اور پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے پیش نظر حلقہ این اے 65 پر کامیاب ہونے والے چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں اعلیٰ عہدہ ملنے پر قومی اسمبلی کی دونوں سیٹوں کو خالی کرنے کا علان کیا ہے، ان نشستوں پر امیدوار کے طور گجرات سے چوہدری مونس الٰہی اور تلہ گنگ سے چوہدری شجاعت حسین کا نام سامنے آیا ہے جس کے بعد علاقہ میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔

معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی چھوڑی جانے والی سیٹ کے حوالے تلہ گنگ کی اعلیٰ شخصیات سے جب رائے لی گئی تو انہوں نے سردار منصور ٹمن کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ، راسخ الٰہی کو تلہ گنگ سے الیکشن لڑانے کا مشورہ دیا تاہم اس کے برعکس چوہدری شجاعت حسین کو تلہ گنگ سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کو وفاق میں اعلیٰ ذمہ داری دینے ملنے کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں