ڈالر کی قدر میں کمی کے لئے عمران خان کا اسد عمر کو ٹاسک

ڈالر کی قدر میں کمی کے لئے عمران خان کا اسد عمر کو ٹاسک
ڈالر کی قدر میں کمی کے لئے عمران خان کا اسد عمر کو ٹاسک

  



کراچی(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی ملک میں شاندار کامیابی کے مثبت اثرات تجارت و صنعت پر بھی آرہے ہیں ڈالر کی قیمت میں کمی کے رجحان کو تاجر برادری کی جانب سے مثبت عمل قرار دیا کیونکہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ملکی قرضوں کا حجم بھی بڑھ جاتا ہے اور ڈالر کی قدر میں کمی سے قرضوں کا حجم بھی کم ہوجاتا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے متوقع طور اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کے بنانے کی باز گشت نے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسد عمر ایک بہترین وزیر خزانہ ثابت ہونگے۔ کراچی کے وہ تاجر جو اسد عمر سے رابطے میں ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسد عمر کو مالیاتی امور کو بہتر کرنے کے لئے ٹاسک دیا، اور ان کو سیاسی سر گر میوں کو دور ر ہ کرکے صرف معیشت کو بہتر کرنے کی ذمہ داری دی ہے، جس کے بعد اسد عمر نے پاکستان کے بڑے بڑے سر مایہ کاروں ، تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی رابطے شروع کردئیے ہیں ، اسطرح اسد عمر نے ملکی بینکوں کے سر براہوں سے رابطے کے علاوہ عالمی مالیاتی اداروں سے بھی رابطے کئے ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...